31 دسمبر 2012 - 20:30

ایران کی طرف سے میانمار کے بے گھر افراد کو ارسال کی گئی امدادی کھیپ میانمار کے علاقے ارکان پہنچ گئی ہے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق ایران کی طرف سے میانمار کے علاقے ارکان کے بے گھر لوگوں کے لئے بھیجی گئی امدادی کھیپ ارکان کے بے گھر لوگوں تک پہنچ گئي۔میانمار کے مسلمانوں کی مدد کرنے والی کمیٹی نے ایران کے مختلف شہروں میں طلبا تنظیموں کے تعاون سے گزشتہ دنوں چالیس ہزار ڈالر مالیت کی امدادی اشیا اکٹھا کی تھیں۔ان امدادی اشیا کو بنگلہ دیش کے راستے میانمار بھیجا گياتھا۔واضح رہے کہ گزشتہ مہینوں میں میانمار کے مسلمانوں پر انتہا پسند بدھسٹوں اور میانمار کی فوج نے حملے کئے تھے جن کے نتیجے میں میانمار کے بہت سے مسلمان مارے گئے تھے اور بے گھر ہوگئے تھے.

.......

/169